IMran khan

کیا وزیر اعظم عمران خان کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟سچائی سامنے آگئی
javedch.com

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ بولا اور جیو نے اس جھوٹ کو اپنی ہیڈلائن میں جگہ دی۔وزیراعظم کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔"یاد رہے کہ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں

خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کہتے ہیں کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ؟
وَالْخَامِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ الْكَاذِبِينَ Quran (24:7) ن لیگی رکن جسے اسکے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ بولا اور جیو نے اس جھوٹ کو اپنی ہیڈلائن میں جگہ دی۔وزیراعظم کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا 

Comments